Latest News

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازعہ بیان ، کہا- بیٹی کہنا نہ مانے تو اس کی ٹانگے توڑ دو، مارنا بھی پڑے تو پیچھے مٹ ہٹو

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازعہ بیان ، کہا- بیٹی کہنا نہ مانے تو اس کی ٹانگے توڑ دو، مارنا بھی پڑے تو پیچھے مٹ ہٹو

بھوپال:  مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے سابق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی رہنما ساھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس بار انہوں نے 'لو جہاد' کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے، جس نے صوبے کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
ساھوی پرگیہ  نے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر ہماری لڑکی ہماری بات نہیں مانتی، اگر لڑکی کسی غیر مذہبی کے یہاں جانے کی کوشش کرے تو اس کی ٹانگیں توڑنے میں کوئی کمی مت چھوڑنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اقدار کو نہیں مانتی، جو باتوں کو نہیں مانتی، اسے سزا بھی دینی پڑتی ہے۔ یہ اپنی اولاد ہے، اگر اسے مارنا پڑے تو پیچھے مت ہٹو۔

https://x.com/VikastiwariMP/status/1979810885112644035
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ کئی صارفین نے اسے خواتین کے حقوق اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ ان کے حامی اسے "روایات کی حفاظت" کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ساھوی پرگیہ نے اپنے بیان کو خاندان اور ثقافت کے مفاد میں بتایا اور کہا کہ ماں باپ کا مقصد بیٹی کی بھلائی ہوتا ہے اور اسے صحیح راستے پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔



Comments


Scroll to Top