Latest News

صو بے کی 23کروڑ عوام میں سے کوئی بھی رہا  بھوکا تو ڈی ایم ہوں گے ذمہ دار :وزیر اعلیٰ یوگی

صو بے کی 23کروڑ عوام میں سے کوئی بھی رہا  بھوکا تو ڈی ایم ہوں گے ذمہ دار :وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنئو:کورونا وبا کے درمیان یوگی حکومت غریبوں کے  فائدے کو لے کر خاص رخ اپنائی  ہوئی ہے۔ لاک ڈاون میں غریب مزدوروں کو کوئی  پریشنا نی نہ ہو اس لئے  ضلع افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ اگر کوئی بھی بھوکا رہ گیا تواس کے لئے ضلع افسران ذمہ دار ہوں گے۔
کھانا کے لئے وقت کیا طے
وزیر اعلیٰ  نے حکم دیا  کہ مزدوروں کو کھانا وقت سے پہنچنا چاہئے۔ اگر کھانا وقت سے نہیں پہنچتا ہے تو ضلع کے ڈی ایم کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اس کو لے کر وزیر اعلی ٰ نے وقت بھی طے کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں  سبھی جگہ صبح 10بجے سے 2بجے تک دوپہر کا کھان پہنچ جائے ۔ اسی طرح شام کو 6 بجے سے 8 کے درمیان رات کا کھانا پہنچ جائے۔
23کروڑ عوام کا مفاد میری اولین ترجیح 
سی ایم نے کہا کہ وہ ہیلپ لائن کے نمبروں کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23کروڑ عوام کا مفاد میری اولین ترجیح ہے۔ ضلع افسران کی ذمہ داری ہے کہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ بغیر امتیاز  کے سب تک کھانا اور راشن پہنچے۔
بتا دیں کہ صوبے میںماسک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یوگی حکومت 23کروڑ عوام کے لئے 66کروڑ کھادی کے ٹرپل لیئر سپیشل ماسک بنانے کا منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ یو پی حکومت یہ سپیشل ماسک غریبوں کو مفت دے گی۔ باقی  لوگوں کو بیحد سستی قیمتوں پر ملے گا ۔ یہ کپڑے کا ریوز والا واش ایبل ماسک ہوگا ۔ اس کے تحت ہر  شہری کو دو دو ماسک دیئے جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top