Latest News

لائیو میچ میں ہڑکمپ : اچانک ہوئے حادثے سے اسٹیڈیم میں افرا تفری ! دیکھتے - دیکھتے مچ گئی چیخ وپکار

لائیو میچ میں ہڑکمپ : اچانک ہوئے حادثے سے اسٹیڈیم میں افرا تفری ! دیکھتے - دیکھتے مچ گئی چیخ وپکار

انٹر نیشنل ڈیسک : کرکٹ کے میدان میں عموماً رنوں کی بارش اور چوکوں- چھکوں کی گونج سنائی دیتی ہے، لیکن جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹوئنٹی (SA20) لیگ کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی سانسیں روک دیں۔ پریٹوریا کیپیٹلز اور پارل رائلز کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک اسٹیڈیم کے بالکل باہر آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔
پارکنگ ایریا میں لگی آگ، تماشائیوں میں بھگدڑ
یہ خوفناک واقعہ بولینڈ پارک اسٹیڈیم میں پارل رائلز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے چوتھے اوور میں اسٹیڈیم کے مغربی حصے میں واقع پارکنگ ایریا میں اچانک آگ لگ گئی۔ پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑیوں کو جلتا دیکھ کر کئی تماشائی میچ درمیان میں چھوڑ کر باہر کی طرف دوڑ پڑے۔ اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں افرا تفری کی فضا بن گئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر محاذ سنبھالا اور تقریباً ساتویں اوور تک آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شدید زخمی ہوا۔
دھوئیں کی چادر میں لپٹا اسٹیڈیم
اسٹیڈیم کے باہر لگی آگ کے علاوہ پارل کا پورا علاقہ گزشتہ چند دنوں سے جنگلاتی آگ  (Wildfire) کی لپیٹ میں ہے۔ قریبی شہر فرانشو چوئک کے پہاڑوں میں بدھ کے روز سے شدید آگ بھڑک رہی ہے۔ تیز ہواؤں اور گرمی کے باعث دھواں پورے بولینڈ پارک اسٹیڈیم میں پھیل گیا۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کو گھنے دھوئیں کے درمیان کھیلنا پڑا۔ پہلی اننگز کے اختتام تک پورا میدان دھند کی طرح نظر آنے لگا، جو کھلاڑیوں کے لیے ایک مشکل صورت حال تھی۔
میچ کی صورت حال، پریٹوریا کیپیٹلز کی شاندار فتح
 آگ اور دھوئیں کے سنسنی خیز ماحول میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پریٹوریا کیپیٹلز نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پریٹوریا نے 20 اوورز میں138/9   رنز  کا اسکور بنایا ۔ شیرفین ردرفورڈ نے سب سے زیادہ42 رنز اسکور کیے جبکہ شے ہوپ نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ 139  رنز کے ہدف کو پورا کرنے اتری پارل رائلز کی ٹیم پریٹوریا کی تیز گیند بازی کے سامنے بے بس نظر آئی اور مقررہ اوورز میں صرف 117  رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی۔ اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو اوورز میں چودہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو اکیس رنز سے فتح دلائی۔
 



Comments


Scroll to Top