Latest News

وزیر خزانہ کے شوہر بولے :خراب حالت میں ملک کی معیشت ،منموہن سنگھ کی پالیسیوں سے سبق لے مودی حکومت

وزیر خزانہ کے شوہر بولے :خراب حالت میں ملک کی معیشت ،منموہن سنگھ کی پالیسیوں سے سبق لے مودی حکومت

نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے  کے شوہر اور آندھر پردیش حکومت کے سابق مواصلاتی صلاحکار پراکلا پربھاکر نے بھی قبول کرلیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت خراب ہے اور اسے سدھارنے کیلئے مودی حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ 

PunjabKesari
ایک انگریزی اخبار میں لکھے آرٹیکل میں پربھاکر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس اس بحران سے نپٹنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ کہ نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کو پی وی نرسمہا راؤ اور منموہن سنگھ کی پالیسیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے آرٹیکل میں لکھا کہ مودی حکومت کو راؤ اور منموہن سنگھ کی طرف سے اپنائے گئے اقتصادی ماڈل کو 'گلے لگانا چاہئے '۔ پربھا سال 1991 میں بگڑی معیشت کے لبرلائزیشن کا بھی ذکر کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت میں پی وی نرسمہا راؤ وزیر اعظم اور منموہن سنگھ وزیر خزانہ تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top