Latest News

کورونا وائرس کا خوف ،قطر نے ہندوستانی شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگائی

کورونا وائرس کا خوف ،قطر نے ہندوستانی شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگائی

نئی دہلی:مغربی ایشیائی ملک قطر نے کورونا وائرس کووڈ-19 کے پیش نظر ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں کے اس کی سرحد میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔قطر کی سرکاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہندستان، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، لبنان، نیپال، پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9مارچ سے اس کے یہاں داخلہ پر عارضی طورپر پابندی رہے گی۔ 
ہدایت میں کہا گیا کہ اس ہدایت کے بعد مذکورہ ممالک کے تمام طرح کے شہریوں کے قطر میں داخلہ پر روک رہے گی خواہ ان کے پاس وہاں رہنے یا کام کرنے کا پرمٹ ہی کیوں نہ ہو۔ ویزا آن لائن ارائیول بھی منسوخ رہے گا۔
اس کے بعد قطر کی سرکاری فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی قطر ایئر ویز نے بھی ان ممالک سے و ہاں جانے والے مسافروں کی تمام بکنگ منسو خ کردی ہیں۔ یہاں تک کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں ٹھہراو سے متاثر ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں کو مکمل پیسہ واپس دینے کا بھی متبادل دیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top