National News

ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو وارننگ، گرے لسٹ سے باہر ہونے کا مطلب دہشت گردی سے  تحفظ کی ضمانت نہیں

ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو وارننگ، گرے لسٹ سے باہر ہونے کا مطلب دہشت گردی سے  تحفظ کی ضمانت نہیں

پیرس: عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی کرنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایک بار پھر سے وارننگ دی ہے ۔  ایف اے ٹی ایف کی چیئرپرسن الیسا ڈی انڈا مادراجو نے کہا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کا غلط استعمال کر کے دہشت گرد نیٹ ورکس کو مدد فراہم کی جا رہی ہے اور یہ عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے واضح کیا کہ اکتوبر 2022 میں پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر کرنا دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں سے تحفظ کی ضمانت نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جیشِ محمد (JeM) خواتین کو تنظیم میں شامل کرنے کے لیے آن لائن جہاد کلاسز چلا رہا ہے، تاکہ وہ آگے چل کر دہشت گرد سرگرمیوں میں شامل ہوں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو  وارننگ دی ہے کہ  ڈیجیٹل مالی لین دین اور فِن ٹیک کمپنیوں کی نگرانی کو تیز کیا جائے۔ پاکستان کے دہشت گرد نیٹ ورکس اب کرپٹو پلیٹ فارمز، پری پیڈ والیٹس اور جعلی این جی او اکاؤنٹس کا استعمال کر کے رقوم کی ترسیل کر رہے ہیں۔ یہ فنڈز دبئی اور دیگر ممالک کے والیٹس سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، اور کئی اکاؤنٹس کو آئی ایس آئی کے آپریٹیوز کنٹرول کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top