انٹر نیشنل ڈیسک: دہشت گردوںکو اپنے ملک میں پناہ دے رہے پاکستان کیلئے راحت کی خبر آئی ہے۔ فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی کیلئے اس کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایف ٹی ایف کے رخ کو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگلے مہینے پاکستان گرے لسٹ سے باہر آسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے میں ایک مرتبہ پھر چین نے اس کا ساتھ دیا ہے۔ چین اور کچھ مغربی ممالک کی سفارش کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کی قواعد تیز ہوئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ روکنے کیلئے پاکستان کو 27 نکات کا ایکشن پلان دیا تھا۔ ان نکات پر پاکستان نے کتنا نام کام کیا اس کو لیکر 21 سے 23 جنوری کو بیجنگ میں میٹنگ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں چین، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک نے پاکستان کے ایکشن پلان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔