National News

امریکہ کی وارننگ: مشرقی بحرالکاہل میں خطرہ بڑھا، ایف اے اے نے پائلٹوں کو الرٹ کیا

امریکہ کی وارننگ: مشرقی بحرالکاہل میں خطرہ بڑھا، ایف اے اے نے پائلٹوں کو الرٹ کیا

واشنگٹن: وفاقی ہوا بازی انتظامیہ نے امریکی طیارہ چلانے والوں سے میکسیکو، وسطی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے بعض حصوں کے قریب مشرقی بحرالکاہل کے اوپر پرواز کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور اس کے لیے فوجی سرگرمیوں اور سیٹلائٹ نیویگیشن میں مداخلت کا حوالہ دیا ہے۔ یہ وارننگ جمعہ کے روز وفاقی ہوا بازی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے' نوٹم'  ( نوٹس ٹو ایئر مین ) کی ایک سلسلہ وار اعلانات کے تحت دی گئی۔
ان میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے دوران اور آمد و روانگی کے مراحل سمیت تمام مراحل میں طیاروں کے لیے ممکنہ خطرات موجود ہیں۔ ایسے نوٹس عموما ًان علاقوں میں باقاعدگی سے جاری کیے جاتے ہیں جہاں اردگرد دشمنانہ سرگرمیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ نوٹس کیریبین سمندر اور مشرقی بحرالکاہل میں کشتیوں کے خلاف امریکہ کی جانب سے تقریباً چار ماہ سے جاری فوجی کارروائیوں کے دوران جاری کیے گئے ہیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ یہ کشتیاں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top