National News

بنگلہ دیش میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ۔ ہندو پٹرول پمپ ملازم کو کارسے روند کر مار دیا گیا، ایک ماہ میں دسویں ہندو کا قتل (ویڈیو)

بنگلہ دیش میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ۔ ہندو پٹرول پمپ ملازم کو کارسے روند کر مار دیا گیا، ایک ماہ میں دسویں ہندو کا قتل (ویڈیو)

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے راجباڑی ضلع کے صدر اپضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہندو پٹرول پمپ ملازم کو جان بوجھ کر کار سے روند کر مار دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ رپن ساہا کے طور پر ہوئی ہے، جو گولاندا موڑ کے قریب واقع کریم فلنگ اسٹیشن پر کام کرتا تھا۔ مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب ایک کالی لینڈ کروزر کار نے تقریباً 5,000 ٹکا کا ایندھن بھروایا اور بغیر ادائیگی کیے نکلنے کی کوشش کی۔ رپن ساہا نے گاڑی کو روک کر پیسے مانگے، جس پر ڈرائیور نے اسے جان بوجھ کر روند دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔


راجباڑی صدر تھانہ کے انچارج کھونڈکر جیاور رحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ سوچے سمجھے قتل کا معاملہ ہے۔ پولیس نے گاڑی ضبط کر لی ہے اور اس کے مالک ابول ہاشم، جو بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی (BNP) کی ضلع یونٹ کے سابق کوش آفیسر بتائے جا رہے ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور کمال حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کریم فلنگ اسٹیشن کے ملازمین نے بتایا کہ ساہا گاڑی کے سامنے کھڑا ہو گیا تھا، تبھی ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ واقعہ پچھلے ایک مہینے میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے دسویں قتل کے طور پر بتایا جا رہا ہے، جس سے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین سوال اٹھے ہیں۔ اس سے قبل فینی ضلع میں ایک اور ہندو نوجوان سمیر داس کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ 9 جنوری کو بھارت نے بنگلہ دیش میں ہندوو¿ں سمیت اقلیتوں پر مسلسل ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت ایسے معاملات میں سخت کارروائی کرے گی۔ محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کے دوران اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کو لے کر اب بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں اور عام عوام میں بھی غصہ بڑھ رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top