انٹرنیشنل ڈیسک: وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت کے ایک ہائی اسکول میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 29 اسکول کے بچے ہلاک اور تقریباً 260 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ملکی وزارت برائے قومی تعلیم کے مطابق بدھ کو بنگوئی میں بارتھیلیمی بوگنڈا ہائی سکول کے احاطے میں نصب الیکٹرک ٹرانسفارمر میں خرابی کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کی جا رہی تھی کہ اسی دوران دھماکہ ہوا۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ میں 16 طالبات سمیت زیادہ تر متاثرین موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دیگر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ وزارت نے کہا کہ کم از کم 260 افراد زخمی ہیں اور مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ کے وقت سکول میں تقریباً 5000 طلباءامتحان دینے کے لیے موجود تھے۔