جموں : مرکزی حکومت اگلے ہفتے میں غیر ملکی سفارتکاروں کو جموں و کشمیر کا دورہ کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس دورے میں یورپی یونین کے کئی سفیرشامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کے خلاف قرارداد پیش کئے جانے کے بعدیہ سفر کیا جا رہا ہے ۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ مختلف طبقوںکے تقریباً 20-25 سفیروں کو اس وفد میں شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ پہلے ہفتے میں موسم گرما کے شروع میں یورپی یونین کے سفیروں کو دورہ کرانے کی منصوبہ بندی کی تھی،لیکن یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کشمیر اور سی اے اے کے خلاف مشترکہ قرار داد پیش کئے جانے کی وجہ سے یہ سفر ذرا پہلے کرایا جاسکتا ہے۔جنوری میں گزشتہ دورے کے برعکس جب یورپی یونین کے ارکان نے سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا ، تب انہیں 27 رکن کا گروپ بھیجنے کو کہہ گیا تھا۔
لیکن اس بار یورپی یونین کے کئی ارکان دورہ کرنے کے قائل ہو گئے ہیں۔ اس وقت یورپی یونین نے کہا تھا کہ اس کو وادی کا دورہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن اب وزارت خارجہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ 29 جنور ی کو بحث کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے اور شہریت ترمیمی قانون کی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ ملتوی کر دی اور اسے بھارت کی سفارتی فتح بتایا۔