National News

شردھا کپور ہر طرح کے ردعمل کومثبت لیتی ہیں

شردھا کپور ہر طرح کے ردعمل کومثبت لیتی ہیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ شائقین سے ملنے والے ہر طرح کے رد عمل کو مثبت لیتی ہیں شردھا کپور کا کہنا ہے کہ،میں ہر طرح کی تنقید کو مثبت طریقے سے لیتی ہوں-
 میرا خیال ہے کہ سب سے بڑے تنقید ی شائقین ہوتے ہیں، ان کا جو ورڈکٹ ہوتو وہ فائنل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کون کیا کرتا ہے میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتی شردھاکپور نے کہا کہ،چھچھورے، فلم میرے دل کے بے حد قریب ہے۔ 
اگر اس کا پارٹ2بنے تو مزہ آ جائے گا لیکن ظاہر ہے ہم سوشانت سنگھ راجپوت کو بہت یاد کریں گے۔استری کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے، جس کے لئے میں بیت پرجوش ہوں جب پہلی بار فلم اسکرپٹ ملی تھی تو مجھے یاد ہے کہ میں ہنستے ہنستے اپنے صوفے پر گر گئی تھی۔ اس طرح کی فلم کا دوسرے پارٹ کا حصہ ہونا ظاہر ہے جوش تو ہوگا ہی۔



Comments


Scroll to Top