National News

دبنگ 4 کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے: سلمان خان

دبنگ 4 کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے: سلمان خان

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ دبنگ 4 کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے، اسکرپٹ کو فائنل ہوتے ہی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔ سلمان خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم دبنگ میں کام کیا تھا۔ دبنگ کی کامیابی کے بعد سلمان خان دبنگ فرنچائزی کی فلم دبنگ 2 اور دبنگ 3 میں بھی نظر آئے۔
 سلمان کے مداح 'دبنگ 4' کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے فلم دبنگ 4 کے بارے میں بات کی ہے۔  سلمان خان نے بتایا کہ 'دبنگ 4' ابھی تک کیوں نہیں بنی۔ سلمان خان نے 'دبنگ' فرنچائز کے چوتھے پارٹ پر ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ جس لمحے وہ اور ان کے بھائی ارباز خان اسکرپٹ پر متفق ہوں گے، فلم بنائی جائے گی۔  وہ کچھ اور چاہتا ہے اور میں کچھ اور... جیسے ہی اسکرپٹ فائنل ہو گی، 'دبنگ 4' کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top