National News

رنبیر کپور کشور کمار کی بایو پک میں کام کریں گے

رنبیر کپور کشور کمار کی بایو پک میں کام کریں گے

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور عظیم گلوکار آنجہانی کشور کمار کی بایو پک میں کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں-  رنبیر کپور نے سنجے دت کی بایوپک میں کام کیا تھا - بالی ووڈ میں ان دنوں چرچا ہے کہ رنبیر کپور اب سابق ہندوستانی کرکٹر سورو گانگولی کی بایوپک میں کام کرنے جا رہے ہیں رنبیر کپور نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ دادا (سورو گانگولی) نہ صرف ہندوستان میں، بلکہ دنیا بھر میں لیونگ لیجینڈ ہے۔

ان پر ایک بایو پک بہت خاص ہوگی۔  مجھے یہ فلم آفر نہیں ہوئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لو فلمس کے پروڈیوسر ابھی بھی کہانی لکھ رہے ہیں۔  رنبیر کپور نے بتایا  میں 11سال سے کشور کمار کی بایوپک پر کام کر رہاہوں۔ ہم اسے انوراگ باسو کے ساتھ لکھ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ میری اگلی بایوپک ہوگی۔



Comments


Scroll to Top