National News

انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے دی شکست

انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے دی شکست

اوول: فل سالٹ (45) اور کپتان جوس بٹلر (39) رنز کی شاندار اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کے دو میچ بارش کے باعث رد ہو گئے تھے۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

England Pull Of Rare Feat En Route To 7-Wicket Win Over Pakistan In 4th T20I  | Times Now

بلے بازی کرنے اتری پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے تیز شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔ بابر نے 22 گیندوں پر 36 جبکہ رضوان نے 16 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے گیندبازوں کے آگے پاکستان کاکوئی بھی بلے بازپچ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ عثمان خان (38)، افتخار احمد (21)، نسیم شاہ (16) رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ پاکستان کی اننگ 19.5 اوورز میں 157 رنز پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ووڈ، راشد اور لیونگ اسٹون نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

England vs Pakistan, 4th T20I: England beat Pakistan by 7 wickets at the  Oval

جوفرا آرچر، کرس جارڈن اور معین علی نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ پاکستان کے 158 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور فل سالٹ نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6.2 اوورز میں 82 رنز بناڈالے۔ فل سالٹ نے 24 گیندوں پر 45، بٹلر نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ ول جیکس 18 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ جونی بیرسٹو (28) اور ہیری بروک (17) رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں 158 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
 



Comments


Scroll to Top