Latest News

دہلی انتخابات: کیجریوال کی شکست طے ، اگر بی جے پی ہاری تو کبھی نہیں لڑوں گا الیکشن: بھاجپا لیڈر

دہلی انتخابات: کیجریوال کی شکست طے ، اگر بی جے پی ہاری تو کبھی نہیں لڑوں گا الیکشن: بھاجپا لیڈر

نئی دہلی :دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سنیل یادو کو انتخابی میدان میںاتارا تھا۔ ووٹنگ کے بعد جو ایگزٹ پول آئے ہیں ان میں عام آدمی پارٹی  (آپ )کی اقتدار میں پھر سے واپسی دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ سنیل یادو کا دعویٰ ہے کہ نئی دہلی سیٹ سے اروند کیجریوال کی شکست ہوگی۔ 
دراصل دہلی اسمبلی انتخابات میں ہر چینل کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کے لئے اچھی خبر نہیں ہیں۔ ہر ایگزٹ پول میں دہلی میں عام آدمی پارٹی  (آپ)کی حکومت ایک بار پھر بن رہی ہے۔ دہلی میں جہاں عام آدمی پارٹی 59 سے 68 سیٹوں پر انتخاب جیت سکتی ہے، وہیں بی جے پی کو 2 سے 11 سیٹوں پر جیت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔اسی طرح ہر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔
ایگزٹ پول کے دعووں سے الگ بھاجپا لیڈر سنیل یادو نے اعلان کیا ہے پارٹی کی جیت ہر حال میں ہوگی۔ سنیل یادو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نریندر مودی، امت شاہ، جے پی نڈا اور تنظیم نے مجھ پر اعتماد کیا اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال  کی اس الیکشن میں ہار ہوگی  اور نئی دہلی میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ اگر یہ نہیں ہو پایا تو میں کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔زندگی  بھر صرف تنظیم کا ہی کام کروں گا۔
دراصل ہر ایگزٹ پول میں بی جے پی کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔عام آدمی پارٹی اقتدار میں دوبارہ واپسی کرنے جا رہی ہے۔ اگرچہ اس بار بی جے پی کا ووٹ فیصد بڑھا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top