Latest News

یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا: نڈا

یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا: نڈا

سورج پور:  بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے - اتوار کو یہاں ہائی اسکول گراؤنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے اپنی تقریر کا آغاز سبلے بڑھیا چھتیس گڑھ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ مانگا تھا اور آپ نے میری بات مانی۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات جیت کر مضبوط حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا، 'آپ لوگوں نے پہلے ہی سے ارادہ کرلیاہے۔ آپ لوگ فیصلہ کر چکے ہیں۔ یہ انتخاب مسٹرمودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے۔
مسٹر نڈا نے کہا، 'بی جے پی نے جو کہا وہ کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ تبدیلی لاؤ اور انہوں نے وہ کیا۔ قبائل کے نام پر پہلے سیاست ہوتی تھی۔ آپ کی تصویر اور تقدیر بدلنے کا کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ مسٹرمودی نے اس کے لیے کام کیا ہے۔ مسٹر مودی نے قبائلیوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔ ایکلویہ اسکول کے بجٹ میں 21 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے پوری طاقت لگادی گئی ہے۔ مسٹر مودی نے عزت گھر بنانے کا کام بھی کیا۔ سرگوجا اور جش پور سے نکسل ازم ختم ہو گیا ہے۔ ہر روز گھوٹالے ہوتے تھے۔ آج غریبوں کی فکر اور شنوائی ہورہی ہے۔ خواتین کو طاقت مل رہی ہے۔ نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں۔ ملک نے 10 برسوں میں بہت ترقی کی ہے۔
مسٹرنڈا نے کہا کہ کانگریس کہتی تھی کہ کچھ نہیں بدلے گا، سب کچھ ایسے ہی رہے گا، سب کچھ ایسے ہی چلے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کیا جائے۔ 10 سال پہلے ووٹ بینک کی سیاست ہوتی تھی، مذہب اور ذات پات کی سیاست تھی۔ سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا جاتا تھا  لیکن مسٹر مودی نے 10 سال میں سیاست کی تعریف ہی بدل دی۔ آج ہمیں ترقی کی سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا منتر دیا۔



Comments


Scroll to Top