Latest News

پیٹ بھرنے کے لئے بزرگ نے دھو کر کھائی روٹی، کھانے کو برباد کرنے سے پہلے دیکھ لیں یہ ویڈیو

پیٹ بھرنے کے لئے بزرگ نے دھو کر کھائی روٹی، کھانے کو برباد کرنے سے پہلے دیکھ لیں یہ ویڈیو

نیشنل ڈیسک: اکثر ہم کسی پارٹی، ہوٹل، شادی یا اپنے گھر میں کھانا کھاتے وقت  پلیٹ میں جوٹھن چھوڑ دیتے ہیں۔ بھارت ہی نہیں، پوری دنیا کا یہی حال ہے۔ پلیٹ میں کھانے چھوڑنا تو جیسے ایک فیشن بن گیا ہے۔ ایک طرف اربوں لوگ دانے دانے کو محتاج ہیں، غذائی قلت کا شکار ہیں تو وہیں روز لاکھوں ٹن کھانا ضائع کیا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو کھانے کی بربادی کرنے والے لوگوں کو ایک سیکھ دے رہا ہے۔

https://twitter.com/upcopsachin/status/1230553356701028354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230553356701028354%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Felderly-washed-bread-to-eat-1127513
دراصل سچن کوشک نام کے ایک صارف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا  ہے ۔ اس کے  کیپشن میں لکھا یہ بھوک ہی تو ہے، جو کسی سے پیٹ بھرنے پر روٹی پھنکوا دیتی ہے اور کسی سے اسی روٹی کو دوبارہ اٹھوا کے دھلوا لیتی ہے۔ دل کو جھنجھوڑ نے والی ویڈیو ... یہ ویڈیو کسی ریلوے اسٹیشن کا ہے، جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک بزرگ شخص روٹی کو دھو  کرکھا لیتا ہے
یہ ویڈیو کب کا اور کہاں کا ہے اس کی تو معلومات نہیں مل پائی ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس نے لوگوں کے دل کو چھو ضرور لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر لوگ اپنی رائے دے رہے ہیں۔ 
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال جتنا کھانا تیار ہوتا ہے اس کا ایک تہائی یعنی تقریباً 1 ارب 30 کروڑ ٹن برباد جاتا ہے۔ برباد کیاجانے والا کھانا اتنا ہوتا ہے کہ اس سے دو ارب لوگوں کی کھانے کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔



Comments


Scroll to Top