Latest News

برکس سربراہی اجلاس: جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملے وزیر خارجہ جے شنکر

برکس سربراہی اجلاس: جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملے وزیر خارجہ جے شنکر

کیپ ٹاؤن: وزیر خارجہ ایس  جے شنکر نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے علاوہ برکس گروپ کے دیگر وزراء  سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برکس (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ)دنیا کے پانچ بڑے ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ ہے۔ جے شنکر کیپ ٹاؤن میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی افریقہ کے صدر اور برکس کے دیگر وزرا ء سے مل کر خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برکس کو آگے لے جانے کے لیے ان کی رہنمائی اور خیالات اہم ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، جنوبی افریقہ سے، جے شنکر 4 سے 6 جون تک نمیبیا کا دورہ کریں گے۔ برکس عالمی آبادی کا 41 فیصد، عالمی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)کا 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد نمائندگی کرتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top