پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں بدھ کو ایک مدرسے کی دیوار گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اکا خیل، مادا خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تیز ہواں کے باعث ایک مدرسے کی خستہ حال دیوار گر گئی، جس سے چار بچے ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔