Latest News

مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پچھڑ رہا ملک:جاکھڑ

مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پچھڑ رہا ملک:جاکھڑ

چنڈیگڑھ:پنجاب کانگرس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکز کی غلط معاشی پالیسیوں  کی وجہ سے  مندی کی مار سے پریشان افراد کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مادہ بیچ کر لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہاکہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنے سب سے نچلی  سطح پر ہیں لیکن مرکز ی حکومت ملک کے عوام کو مہنگاتیل بیچ رہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس وقت معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے، معیشت کی شرح نچلی سطح پر ہے، روزگار کے موقع کم ہو رہے ہیں، عوام کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور بنک بند  ہونے کے دہانے پر ہیں۔ ایسی بری مالی حالت میںہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوے بحران نے حالات  مزید خراب کرنے شروع کر دیئے ہیں۔اس مشکل دور میں ہندوستان کی حکومت عوام کی مشکلوں کو  حل کرنے کی بجائے پٹرولیم مادوں کی قیمتوں کو بے قابو کر کے ملک کے عوام اور بیو پار کو پوری طرح تباہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے قہر  کی وجہ  سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے تو ہندوستان کی حکومت نے ٹیکس اور بڑھا دیئے ہیں تاکہ عوام تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کا فائدہ نہیں پہنچ سکے۔ انہوں  نے مودی حکومت سے مانگ کی کہ مشکل مالی حالت اور کورونا کے خطرے کے پیش نظرپٹرولیم مادوں کی قیمتوں کو قابو میں کیا جائے  جس  سے لوگوں کو مدد مل پائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top