National News

پاک- بھارت سرحد میں پھر داخل ہوا پاکستانی ڈرون ، بی ایس ایف نے کی فائرنگ

پاک- بھارت سرحد میں پھر داخل ہوا پاکستانی ڈرون ، بی ایس ایف نے کی فائرنگ

فیروز پور: فیروز پور ہند-پاک سرحد پر رات تقریباً 10:10 بجے، ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے مبوکے گاوں کے قریب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو آتے دیکھا، جسے روکنے کے لیے بی ایس ایف کے جوانوں نے اس پر گولی چلا دی۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد بی ایس ایف کی جانب سے اس علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی اور آج صبح تقریباً 7:25 بجے تلاشی مہم کے دوران فیروز پور کے سرحدی گاو¿ں روہیلہ حاجی کے کھیت میں ایک ہولڈ اور میکنزم کے ساتھ ایک چھوٹا ڈرون برآمد کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چین کا بنایا ہوا کواڈ کاپٹر ڈرون ہے۔ بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے ایک بار پھر منشیات کے اسمگلروں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top