National News

پنجاب کے ڈاکٹررتن سنگھ جگی کو پدم شری ایس ایم کرشنا  و کمار منگلم کو پدم وبھوشن پرسکار

پنجاب کے ڈاکٹررتن سنگھ جگی کو پدم شری ایس ایم کرشنا  و کمار منگلم کو پدم وبھوشن پرسکار

چنڈیگڑھ/نئی دہلی : راشٹرپتی دروپدی مرمو نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا ،جانے مانے صنعتکار کمار منگلم برلا ،نامور پلے بیک سنگر سمن کلیان پور  وغیرہ کو پدم پرسکار سے سنمانت کیا۔اس کے علاوہ جانے مانے سٹاک مارکیٹ انویسٹر راکیش جھنجھن والا کو بعد از مرگ پدم شری دیا گیا۔
دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کی ما قبل شام پر 106پدم پرسکار دینے کی منظوری دی تھیں۔ان میں سے 50لوگوں کو بدھوار کو پدم وبھوشن،پدم بھوشن اور پدم شری دیئے گئے۔ایس ایم کرشنا کو پدم وبھوشن دیا گیا و کانگرس کی قیادت والی یو پی اے سرکار میں وزیر خارجہ تھے اور بعد میں بھاجپا میں شامل ہو گئے تھے۔جانے مانے واستو کار بال کرشن دوشی (بعد از مرگ)کو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔کمار منگلم برلا ،دہلی واقع پروفیسر کپل کپور،روحانی لیڈر کملیش پٹیل اور سمن کلیان پور کو پدم بھوشن دیا گیا۔برلا پریوار میں پدم پرسکار پانے والے کمار منگلم چوتھے شخص بن گئے ہیں۔
گائیکہ اوشانے گھٹنوںکے بل بیٹھ کر مودی کو کیاپرنام
 پنڈوانی گائیکہ اوشا کو پدم شری سے نوازا گیا ۔انہوں نے سنمان لینے سے پہلے پردھان منتری نریندر مودی کوگھٹنوںکے بل بیٹھ کر پرنام کیا۔اس کے بعد انہوں نے راشٹرپتی کے پیر چھو کر سنمان حاصل کیا۔ ایس ایم کرشنا کو پدم وبھوشن ،صنعتکار کمار منگلم برلا کو پدم بھوشن اور ڈاکٹر رتن سنگھ جگی کو پدم شری سے سنمانت کرتی  ہوئیں راشٹرپتی دروپدی مرمو و( دائیں) پردھان منتری نریندر مودی و دیگران کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرنام کرتیں گائیکہ اوشا.



Comments


Scroll to Top