Latest News

دہلی تشدد: متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروںکی  ٹیم نے جاری کی رپورٹ ،دیا یہ بڑا بیان

دہلی تشدد: متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروںکی  ٹیم نے جاری کی رپورٹ ،دیا یہ بڑا بیان

نیشنل ڈیسک : شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ لوگوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زخموں کو بھرنے کے لئے بڑے پیمانے پر منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔پروگریسومیڈیلکس اینڈ سائنٹسٹ فورم کے ڈاکٹروں کے گروپ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران تشدد کے وقت کے حالات اور صحت کی خدمات کی حالت کی تشخیص سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں لوگوں کی جسمانی، ذہنی، نفسیاتی، سماجی اور مالیاتی زخموں کو بھرنے کے لئے سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر منظم کوششیں کی جانے کی ضرورت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top