National News

کمزور نظر والے کھلاڑیوں کی چیمپیئن شپ کیمبل ریور میں شروع

کمزور نظر والے کھلاڑیوں کی چیمپیئن شپ کیمبل ریور میں شروع

وینکوور:کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے متعلق کم نظر والے کھلاڑیوں کی چیمپیئن شپ وینکوور جزیرے کے شہر کیمبل ریور میں شروع ہو گئی ہے۔ دو دن تک جاری رہنے والے ان کھیلوں کے مقابلوں کو کم نظر والے کھلاڑیوں کے لیے پرجوش کھیل اور آپسی میل جول کا بڑا موقع سمجھا جا رہا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ کھیل کم نظر والے کھلاڑیوں کو اپنے ہنر دکھانے، تجربے شئیر کرنے اور کھیل کے ساتھ مزید گہرا تعلق بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس طرح کے مقابلوں سے ایسے کھلاڑیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور حوصلہ بڑھتا ہے۔
اس چیمپیئن شپ میں وینکوور، پرنس جارج، کیلونہ اور میزبان کیمبل ریور سے کم نظر والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے وینکوور جزیرے پر کروائے جا رہے ہیں، جہاں مقامی باشندے بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top