بلیا:اپنے متنازعہ بیانات کے چلتے سرخیوں میں رہنے والے بلیا سے بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے اسد الدین اویسی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویسی ملک کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اویسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا دیا جائے تو پتہ چلے گا کہ اس کی آستھا پاکستان میں بستی ہے۔ وہ جناح کی طرح اس ملک کو مسلم ملک بنانا چاہتے ۔
اویسی چاہتے ہیں ہندوستان کی بربادی
سریندر سنگھ نے کہا کہ شاید وہ بھول رہے ہیں کہ نریندر مودی، امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ جیسے محب وطن بھی دھرتی ماتا پیدا کر چکی ہے۔ اویسی کی بھی دوا کر دی جائے گی۔ اویسی کے اندر کے بھاؤ(تاثرات) ہے ہندوستان کی بربادی، لیکن ہندوستان کی بربادی نہیں ہوگا۔ وہ خود برباد ہو جائیں گے ،جو ملک کے تئیں بری نظر رکھیں گے۔
ہندوستان میں رام راجیہ قائم ہو گا
اتنا ہی نہیں سریندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی جی امت شاہ اور وزیر اعلیٰ یوگی کو رام، لکشمن اور ہنومان کی ڈگری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رام راجیہ قائم ہوگا اور راون کو مارا جائے گا ۔
راون کی ثقافت میں ہیں اویسی
انہوں نے کہا کہ راون کی ثقافت میں اویسی ہیں اور راون کا سربراہ راہل گاندھی ہیں۔ راون کی نائیکا ممتا بنرجی ہیں۔یہ سارے لوگ راون خاندان کے ہیں۔ ان لوگوں کی روح ایک ہے ان کا ڈی این اے ایک ہے۔