Latest News

ایم ایس دھونی کو بڑا جھٹکا،بی سی سی آئی نے سینٹرل کانٹریکٹ سے  کیا باہر

ایم ایس دھونی کو بڑا جھٹکا،بی سی سی آئی نے سینٹرل کانٹریکٹ سے  کیا باہر

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے دو مرتبہ کے عالمی فاتح کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو اپنے سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھونی کا کیریئر بھی خاتمے کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے  جمعرات کے روز سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست جاری کی جو اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کی مدت کے لئے ہے، لیکن اس میں حیرت انگیز طریقے سے دھونی کو کسی بھی گریڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

PunjabKesari
دھونی گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے ہی کرکٹ میدان سے باہر چل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے کافی پہلے ریٹائرمنٹ لے چکے دھونی نے اب تک ون ڈے اور ٹی۔20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیا ہے۔ لیکن سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر ہوجانے کے بعد ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے اے پلس کانٹریکٹ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو رکھا گیا ہے جنہیں سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top