Latest News

دہلی تشدد پر بالی وڈ ہستیاں برہم، سورا بھاسکر  نے  عام آدمی پارٹی پر اٹھائے سوال ،مزید جائنے کس نے ک

دہلی تشدد پر بالی وڈ ہستیاں برہم، سورا بھاسکر  نے  عام آدمی پارٹی پر اٹھائے سوال ،مزید جائنے کس نے ک

نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی میں  حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں۔شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اور مخالفت میں دو دھڑے آمنے سامنے آ گئے اور جم کر پتھراؤ کرنے لگے۔ پولیس کو انہیں قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے۔ منگل کو بھی موجپور اور برہمپوری علاقے میں پتھر بازی شروع ہوئی ۔دہلی تشدد میں اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس میں ہیڈ کانسٹیبل رتن لال  بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی 100 سے زیادہ زخمی ہیں،حالات کشیدہ ہیں۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے ۔بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر اور اداکار ذیشان ایوب کے علاوہ رچا چڈھا نے تشدد کے اس واقعہ پر ٹویٹ کیا ہے۔ 

PunjabKesari
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس لاقانونیت پر دہلی پولیس اور وزارت داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو ملک کے دارالحکومت میں دہلی میں ہو رہاہے۔2002 گجرات اور 2020 میں دہلی میں ہونے والے مسلمانوں کے خلاف تشدد پر موازنہ کرتے ہوئے سورابھاسکر نے لکھا کہ دہلی میں کیا ہورہا ہے، جمہوریت کیوں اس طرح کے عدم استحکام کی اجازت دے رہی ہے۔سورا بھاسکر نے ٹویٹ کر عام آدمی پارٹی  کو بھی نشانے پر لیا اور کہا  کہ 'یہ   ارجنٹ اپیل ہے، عام آدمی پارٹی، ٹویٹ کے علاوہ بھی کچھ اور کر لو'۔

PunjabKesari
کیجریوال نے  ٹویٹ کر کی تھی  امن کی اپیل
 بتادیں کہ عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے دہلی کے حالات پر ٹویٹ کیا تھا۔ سی ایم اروند کیجریوال نے بھی ٹویٹ کر کہا تھا کہ  پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے  ۔وہ بھی ہم سب میں سے ایک تھے، براہ مہربانی تشدد چھوڑ  دیجئے۔ اس سے کسی کا فائدہ نہیں۔امن سے ہی تمام مسائل کا حل نکلے گا۔
 اسی طرح نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھی تشدد کے واقعات پر ٹویٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'تین دہائی سے دہلی میں ہوں، اپنے ہی شہر میں اتنا ڈر کبھی نہیں لگا، کیا ہو گیا ہے یہ؟ کون لوگ ہیں جو دہلی میں آگ لگا رہے ہیں؟ انتہائی دکھی اور پریشان ہوں آج۔یہ ہماری دہلی ہے ، ملک کی راجدھانی ہے اور اس کو بچانا ہو گا ۔

PunjabKesari
تشدد کی حمایت کرنے والے لوگ پاگل ہوچکے  ہیں: ذیشان ایوب
تشدد کے واقعات پر ایکٹر ذیشان ایوب نے ٹویٹ کر کہا کہ ' جو لوگ ابھی دہلی کی تشدد  کی حمایت کر رہے ہیں، وہ پاگل ہو چکے ہیں، ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ جو اب بھی خاموش ہیں اور یہ سب ہونے دے رہے ہیں وہ مر چکے ہیں، بس انہیں پتہ نہیں ہے۔

PunjabKesari
رچا چڈھا
رچا چڈھا نے بھی گولی چلانے کے ملزم کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں، دہلی پولیس کی مدد کریں، اگر کوئی اس شخص کو جانتا ہے تو اس جانکاری شیئر کریں۔

PunjabKesari
 دہلی ہے یا سیریا؟ایشا گپتا
اداکارہ ایشا گپتا دہلی میں ہو ر ہے  تشدد سے کافی ناراض ہیں انہوں نے ٹویٹ کر غصہ ظاہر کیا۔ایشا گپتا نے ٹویٹ کر لکھا  کہ 'سیریا؟ دہلی؟ پرتشدد لوگ تشدد آمیز  برتاؤ کر رہے ہیں۔ اس بات کی آدھی بھی معلومات  لئے بغیر کہ آخر وہ کس کے لئے کھڑے ہیں،میرے شہر اور میرے گھر کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ 

PunjabKesari
  جاوید اختر
وہیں جاوید اختر نے لکھا، دہلی میں تشدد کا لیول بڑھ گیا ہے۔ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے کہ ہلی والوں کو یہ یقین ہو جائے کہ یہ سی اے اے  کے احتجاج کی وجہ سے ہو رہا ہے،کچھ دنوں میں دہلی پولیس اس کا آخری حل نکال لے گی۔
 بتا دیں کہ ، انوراگ کشیپ جاوید اختر ، رنویر شوری، گوہر خان، رچا چڈھا اور روینہ ٹنڈن جیسے تمام بالی وڈ ستاروں نے بھی  اپنی بات رکھی۔



Comments


Scroll to Top