Latest News

دہلی تشدد : سونیا گاندھی کی قیادت میں صدر سے ملا کانگرس وفد،وزیر داخلہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ

دہلی تشدد : سونیا گاندھی کی قیادت میں صدر سے ملا کانگرس وفد،وزیر داخلہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی :کانگرس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے یہاں راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کرکے دہلی فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے صدر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا جس میں  سونیا گاندھی نے ایک بار پھر امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، اس لئے مسٹر شاہ کو مرکزی وزیر داخلہ کے عہدے سے برخاست کیا جانا چاہئے۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1232927576760315905?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232927576760315905&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-violence-sonia-gandhi-priyanka-gandhi-vadra-president-ramnath-kovind-modi-government-1-1167419.html
وفد میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد، راجیہ سبھا میں ڈپٹی اپوزیشن رہنما آنند شرما اور پارٹی کے سینئر رہنما پی چدمبرم، احمد پٹیل، اے کے اینٹونی، ملک ارجن کھڑگے، رندیپ سرجے والا اور دیگر رہنما شامل تھے۔ 

https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1232926482361503744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232926482361503744&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-violence-sonia-gandhi-priyanka-gandhi-vadra-president-ramnath-kovind-modi-government-1-1167419.html
صدر رام ناتھ کووند  سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر داخلہ اور پولیس  دہلی میں ہوئے تشد کود روکنے میں ناکام رہی۔دہلی اور مرکزی حکومت نے تشدد کو نظر انداز کیا اور خاموش تماشائی بنی رہی۔ جس کی وجہ سے تشدد  میں اب تک 34 افراد ہلاک ہوئے، 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔کروڑوں روپے کی جائیداد کا نقصان ہوا ہے۔اس میمورنڈم میں تشدد کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے  کے ساتھ ہی متاثرین کو مدد مہیا کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔ 



Comments


Scroll to Top