نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں کانگرس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا واڈرا اور دوسروں کے لئے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرانے کے مطالبے والی کئی عرضیاں جمعرات کو دائر کی گئی ۔
اتنا ہی نہیں بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان درخواستوں میں سے ایک میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف بھی مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پٹیشن میں مبینہ اشتعال انگیز تقریروں کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی قائم کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔
بتا دیں کہ سورا نے دہلی میں فسادیوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں مارے گئے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت پر ٹویٹ کیا تھا۔سورا نے مظاہرین کے لئے لکھا تھا' آگے بڑھو اور پتھر پھینکو.. دہلی پولیس کے لئے تالیاں۔ فرض میں لاپرواہی کی وجہ سے تم نے ایک اپنے کو کھو یاہے۔
سورا یہاں شہید دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی بات کر رہی ہے۔ سورا کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان پر اس طرح اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کو لے کر لتاڑ بھی لگائی تھی۔ وہیں ہندوسینا جانب سے دائر ایک عرضی میں آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے رہنما اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے خلاف بھی بھڑکاؤ بیانات دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کئے جانے کی مانگ کی گئی۔
عرضی میں اے آئی ایم آئی ایم کے ممبئی سے ممبر اسمبلی وارث پٹھان پر مبینہ طور اشتعل انگیزتقریر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی ٰکیا گیا کہ ان کے بیان سے ہی دہلی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی، جن میں بہت سے لوگوں کی جان گئی ہے۔