27k
98k
نیشنل ڈیسک: بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پیر کو الزام لگایا کہ حزب اختلاف کے زیر اقتدار ریاستوں میں کووڈ 19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے پر ان کی پارٹی کے کارکنوں اور آزاد آواز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نڈا نے کہا کہ یہ جمہوریت میں "ناقابل قبول" ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا
نیشنل ڈیسک: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ معاشی پیکیج پر ازسر نو غور کریں اور رقم براہ راست لوگوں کے کھاتے میں ڈالیں کیونکہ اس وقت انہیں قرض کی نہیں بلکہ براہ راست مالی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو حکمت اور احتیاط کے ساتھ لاک ڈاؤن کھولنے اور بوڑھوں اور سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی۔ جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1635 افراد کی موت ہوچکی ہے ، اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 77،178 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1،283،829 ہوگئی ہے۔ ادھر ، خبر یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ ، جو وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ،
نئی دہلی:ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے خطاب کے بعد کانگرس کی طرف سے پہلا ردعمل ان کے ایم پی ششی تھرور نے دیا ہے۔ ششی تھرور نے پی ایم مودی کے خطاب کے بعد ٹویٹ کیا ، ابھی وزیر اعظم شومین کی باتیں سنیں، لوگوں کے درد ، ان کے احساس ، انکی مالی دشواریوں کو دور کرنے کے بارے میںکچھ نہیںکہا گیا ۔ مستقبل کو لے کر کوئی نگاہ نہیں، یا ان مدعوں پر کوئی بات نہیں ، جن کے بارے میں لاک ڈاون کے بعد کے ماحول میںبات کرنے کا ان کا ارادہ ہو ۔ بس ہندوستان کے فوٹو آپ وزیرا عظم کی جانب سے تیار کیا گیا فیل گڈ م
چنڈیگڑھ:پنجاب کانگرس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکز کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مندی کی مار سے پریشان افراد کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مادہ بیچ کر لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہاکہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنے سب سے نچلی سطح پر ہیں لیکن مرکز ی حکومت ملک کے عوام کو مہنگاتیل بیچ رہی ہے۔
لکھنئو:بسپا صدر مایا وتی کے حکم پر گورووار کو پارٹی آفس پر بلائی گئی میٹنگ میں ودھان سبھا چنائو سے پہلے تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ صوبے کی صدر منقاد علی نے صوبے بھر سے آئے ضلع صداور اور کوآر ڈینیٹروں کی میٹنگ میں بسپا سپریمو کاپیغام پڑھ کر سنایا ۔ اس کے ساتھ ہی فتح پور کو چھوڑ کر صوبے بھر کی ضلع اکائیوں کی تشکیل دی گئی ہے۔
بھوپال :مدھیہ پردیش میں آج فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے 15سال کے بعد اقتدار میں آئی اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں
نئی دہلی: کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ ملک کو صرف کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ ایک بڑی تباہی ہندوستان میں دستک دینے والی ہے۔ یہ تباہی ہے قریب آ رہی اقتصادی بربادی اور اس کے لئے بھی ہندوستان کو تیار رہنا ہوگا ۔راہل نے کہا کہ اقتصادی تباہی کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو اگلے 6 ماہ میں ناقابل تصور مصائب سے گزرنا ہوگا ۔
نئی دہلی:بنکنگ نظام کی خراب حالت کے تعلق سے پیر کے روز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست نوک جھوک ہوئی اور کانگرس ممبرراہل گاندھی کو اس موضوع پر سوال پوچھنے کا پورا موقع نہ دینے پر کانگرس،دروڑ مونیتر کژگم (ڈی ایم کے)اور بائیں بازو کی جماعتوں نے ایوان میں ہنگامہ اور واک آؤٹ کیا۔
بھوپال :مدھیہ پردیش کی ودھان سبھا کو کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے 26 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف شیو راج سنگھ چوہان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اس پر عدالت 12 گھنٹے میں سماعت کے لئے تیار ہوگئی ہے
بھوپال: مدھیہ پردیش میں بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی،کوروناکی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
نیشنل ڈیسک:گجرات میں 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے کانگرس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔گجرات کانگرس کے 4 ممبران اسمبلی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کے حوالے کر دیا ہے۔ تاہم کن ممبران اسمبلی نے اپنا استعفیٰ دیا ہے، ان کے ناموں کا سرکاری طور پر ابھی اعلان نہیں ہوا ہے
نیشنل ڈیسک :ملک کی کئی ریاستوں میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کی مخالفت ہو رہی ہے۔این پی آر کو لے کر لوگوں میں اس بات کا ڈر ہے کہ ان سے کاغذات مانگے جائیں گے۔لوگوں کے خوف کو وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں دور کرنے کی کوشش کی
نئی دہلی ،بھوپال:مدھیہ پردیش کے پل پل بدلتے ماحول اچانک سے چونکاتے ہوئے جیوتر ادتیہ سندھیا نے کانگرس سے استعفیٰ دے دیا ۔ جس کے فورا بعد بی جے پی نے سندھیا کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دے دیا ۔سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کو لے کر کانگرس لیڈران کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔
نئی دہلی :18سال تک کانگرس میں رہے جیوترادتیہ سندھیا بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں سندھیا نے پارٹی دفتر میں پارٹی کی رکنیت لی۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سندھیا نے کہا کانگرس چھوڑتے وقت میرا دل دکھی بھی ہے اور پریشان بھی۔
نیشنل ڈیسک: مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے ، کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے بدھ (یعنی آج)کو کہا کہ ریاست میں پارٹی کے 22 باغی ایم ایل اے میں سے 13 نے یقین دہانی کرائی ہے کہ "وہ کانگریس کو نہیں چھوڑ رہے ہیں
نئی دہلی:کانگرس کے 7ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو لے کر ہوئی میٹنگ ختم ہو گئی ہے اور اس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ کانگرس کے ساتوں ارکان پارلیمنٹ کی معطلی واپس کی جائے گی۔ لوک سبھا سپیکر اوم بڑلا کی سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ بدھوار کو میٹنگ ہوئی ۔
بھوپال :مدھیہ پردیش میں ایک کے بعد ایک کانگرس ایم ایل ایز لگاتار استعفے دے رہے ہیں، جس سے کمل ناتھ حکومت کوخطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے کمل ناتھ حکومت ڈیمیج کنٹرول میں جٹ گئی ہے ۔
نیشنل ڈیسک :مدھیہ پردیش میں جیوترادتیہ سندھیا نے اپی ہی پارٹی یعنی کانگرس سے منگلوار کو وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سے ملاقات کے بعد آج استعفیٰ دے دیا ہے ۔اس سے پہلے خبر تھی کہ سندھیا کے ساتھ ان کے خیمے کے 20 ممبرا اسمبلی نے بھی استعفے دے دئیے ہیں۔
مدھیہ پردیش ڈیسک: کانگرس کے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، آج شام تک وہ بی جے پی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ واقعات کو دیکھ کر تو یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب محض رسمی اعلان باقی ہے۔