Latest News

دہلی کے ا وکھلا علاقے سے دو دہشت گرد گرفتار، خود کش حملے کی فراق میں تھے میاں - بیوی

دہلی کے ا وکھلا علاقے سے دو دہشت گرد گرفتار، خود کش حملے کی فراق میں تھے میاں - بیوی

نئی دہلی :دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نےISKP (آئی ایس آئی ایس کا کھراسانا ماڈیول) سے جڑے ہونے کے شک میں دو مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں کو دہلی کے اوکھلا علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ دونوں شوہر- بیوی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق شوہر کا نام جہاں زیب سمیع اور بیوی کا نام ہندا بشیر بیگ بتایا جارہا ہے۔ دونوں کے پاس سے حساس مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ شوہر-بیوی دہلی میں خودکش حملے کی فراق میں تھے۔
دہلی پولیس کے مطابق دونوں شوہر-بیوی انڈین مسلم یونائیٹڈ نام سے ایک سوشل پلیٹ فارم بھی چلا رہے تھے۔ جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اینٹی سی اے اے ، این آرسی (CAA, NRC) مظاہرے جے جوڑنا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ دونوں شوہر-بیوی آئی ایس آئی ایس  ISIS سے جڑے ہیں۔ دونوں گزشتہ سال اگست کے ماہ سے دہلی میں رہ رہے تھے۔ ان کے پاس سے قابل اعتراض دستاویز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق شوہر دہلی میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top