Latest News

دہلی ہائیکورٹ نے کورونا وائرس پر مرکز اور دہلی حکومت سے مانگا جواب

دہلی ہائیکورٹ نے کورونا وائرس پر مرکز اور دہلی حکومت سے مانگا جواب

نیشنل ڈیسک: چین سے آئے کورونا وائرس کا قہر جیسے جیسے ہندوستان میں بڑھتا جا رہا ہے ویسے ہی لوگ اس کے انفیکشن سے بچا ئوکے لئے کافی محتاط ہوتے دیکھے جا رہے ہیں۔ایسے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مناسب اور کافی اقدامات کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو مرکز اور دہلی حکومت سے جواب مانگا۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بینچ نے ایک وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن پر وزارت صحت اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کر ان سے کورونا وائرس جیسی سنگین بیماری کے معاملے پر جواب مانگا ہے۔
ایڈووکیٹ تروینی پوٹیر کی جانب سے دائر درخواست میں مرکز اور دہلی حکومت کو یہ ہدایات دینے کی مانگ کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس بیماری کے علاج اور تحقیقات کے لئے طبی سہولات کی دستیابی اور ان تک رسائی کے بارے میں ضروری اور متعلقہ معلومات دستیاب کروائیں ۔ مرکزی وزارت سے حاصل معلومات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 60 معاملات  کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ اس وائرس کی وجہ سے کیرل میں ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top