National News

دہلی انتخابی نتائج : ہار کے بعد منوج تیواری نے کیجریوال کو دی مبارکباد، کہا-  میرا اندازہ غلط ثابت ہوا

دہلی انتخابی نتائج : ہار کے بعد منوج تیواری نے کیجریوال کو دی مبارکباد، کہا-  میرا اندازہ غلط ثابت ہوا

نئ دہلی:راجدھانی دہلی کے انتخابی نتائج میںعام آدمی پارٹی ایک بار پھر سب سے بڑی پارٹی بن کر آئی ہے۔ اب تک  ملے رجحانا ت میں  اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی 63 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے اور بی جے پی صرف 7 سیٹوں پر اٹکی ہوئی ہے۔ ابھی تک کے رجحانات سے صاف ہے کہ اروند کیجریوال مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔

PunjabKesari
چل رہے انتخابی نتائج کے درمیان دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے منگل کی شام پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹر وںکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔تمام کارکنوں نے بہت محنت کی تھی،ا ن کا شکریہ ۔ انہوں نے کہا میں دہلی انتخابات  میں 'آپ ' کی جیت کے لئے  اروند کیجریوال  اور دہلی کے عوام  کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ساتھ ہی  انہوں نے  امید ظاہر کی کہ اروند کیجریوال  دہلی کی توقعات کو پورا کریں گے ۔منوج تیواری نے  کہا کہ  ہم نے کا فی محنت کی ، لیکن محنت ہماری امیدوں پر کھری نہیں اتری ۔' ہم ہار کا جائزہ لیں گے۔ دہلی کی عوام کا جنادیش سر ماتھے پر۔   اگر چہ دہلی میں بی جے پی کا ووٹ فیصد اس بار 2015 کے مقابلے بڑھا ہے اور پارٹی کو 40 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

PunjabKesari
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میرا اندازہ غلط ثابت ہوا ہے، لیکن 48 سیٹوں پر سڑکیں بری ہیں، اسکول اچھا نہیں ہے۔دہلی میں نیا رجحان ہے، اب صرف دو جماعتوں کے درمیان جنگ ہے۔ کانگرس  منظر سے غائب ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ نفرت کی سیاست نہیں کرتے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس ہمارا اصول ہے۔مستقبل میں نہیں چاہیں گے کہ 60 دن تک راستہ روکا جا ئے ، وہیں  استعفے کے سوال پر منوج تیواری نے کہا کہ آگے دیکھیں گے۔
بتادیں کہ  منوج تیواری نے دعویٰ کیا  تھا کہ  انکی پاٹی  دہلی میں 45 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرکے حکومت بنائے گی ، جبکہ خبر لکھے جانے تک بھاجپا کو 7 سیٹیں ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top