نئی دہلی :اسپورٹس ویئر کمپنی اڈیڈاس نے اداکارہ دیپکا پادوکون کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے کمپنی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہدیپکا پادوکون اڈیڈاس کے ساتھ مل کر جسمانی اور جذباتی دونوں فٹنس پر کام کریں گی جس کے لیے دونوں فریق پرعزم ہیں ھیل اداکارہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ وہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں ۔
اب دیپکا اور اڈیڈاس دونوں مل کر تال میل پیدا کریں گے کیونکہ دونوں مشترکہ اقدار پرکام کرتے ہیں ۔اڈیڈاس نے پوری دنیا کی خواتین کھلاڑیوں اور شراکت داروں کومتحد کیا ہے ، جس میں دیپکا پادوکون کے شامل ہونے سے خواتین کے لیے کھیل کو جمہوری بنانا اور تنوع کو فروغ دینا ایڈیڈاس کے لیے آسان ہو گا ۔ پدوکون جیسی محرک قوتوں کا اس میں بڑا تعاون ہو گا ۔