Latest News

کورنا وائرس : چین میں حالات سنگین، مرنے والوں کی تعداد 1770 ہوئی،584 70 متاثرین

کورنا وائرس : چین میں حالات سنگین، مرنے والوں کی تعداد 1770 ہوئی،584 70 متاثرین

بیجنگ:  چین میں مہلک  کورونا وائرس سے حالات اور سنگین ہو گئے ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے  ہوئی  صوبے میں  مزید105  لوگوں کی موت ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی  اس سے مرنے والوں کی تعداد پیر کو 1770  سے ہو گئی۔ صوبے کے صحت کمیشن نے اس کے 1,933 نئے کیس سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔  چین میں  اس سے کم از کم70,584 لوگ متاثر ہیں۔ جبکہ دیگر29 ملکوں میں بھی متعدد افراد اس سے متاثر ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

PunjabKesari
چین میں سب سے زیادہ متاثر  لوگ ہوبئی  صوبے میں ہیں جہاں سے دسمبر میں یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔  اس سے متاثرہ نئے معاملات میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اگرچہ کمی آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت  (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادنوم گھیبریسس نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی ماہرین کی12 رکنی ٹیم چین پہنچ چکی ہے اور چینی حکام کے ساتھ انفیکشن کو سمجھنے کا کام کر رہی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ  کورونا وائرس کاصحت کے اہلکاروں پر بھی کافی سنگین اثر پڑ رہا ہے اور ابھی تک 1700  سے زیادہ چینی ڈاکٹر اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس سے پہلے چین پر امریکہ نے الزام لگایا تھا کہ وہ اس وائرس سے منسلک جانکاریاں  شیئر کرنے میں شفافیت نہیں برت رہا ہے۔ ان الزامات پر چین نے کہا کہ وہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھلے اور انتہائی ذمہ دار طریقے سے کام کر رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top