Latest News

کورونا وائرس : چین میں مزید 47 لوگوں کی موت، کل تعداد 2 ہزار 835 ہوئی ، 427نئے کیسز

کورونا وائرس : چین میں مزید 47 لوگوں کی موت، کل تعداد 2 ہزار 835 ہوئی ، 427نئے کیسز

بیجنگ:چین میں  کورونا  وائرس سے  ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے اور اس جان لیوا  وائرس  مزید 47لوگوں کی  موت ہو گئی،جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2835  ہوگئی ہے۔ چین کے صحت  کے  افسران نے یہ  جانکاری دی ۔

قومی صحت کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس وائرس کی وجہ 41 لوگوں کی موت  ہوبئی  صوبے میں ہوئی جو اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ  ہے۔ دو لوگوں کی موت بیجنگ میں اور ایک شخص کی موت شنجیانگ میں ہوئی، جبکہ تین لوگوں کی موت دیگر صوبوں  میں ہوئی ہے۔
جمعرات کو چین سے کورونا  وائرس کے 427  نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد   متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی  ہے ۔چین کی ہیلتھ کمیٹی نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ملک کے 31 صوبوں کے مختلف  ہسپتالوں میں انفیکشن کے 79251 معاملات  درج  ہوئے ہیں جن میں سے اب بھی 37414 افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ متاثرین میں سے 7664 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسی دوران مختلف ہسپتالوں میں داخل 39002 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے
 



Comments


Scroll to Top