Latest News

وہ دن دور نہیں ، جب کشمیر ریل کے راستے سے کنیا کماری سے جڑ جائے گا : جموں میں بولے وزیر اعظم مودی

وہ دن دور نہیں ، جب کشمیر ریل کے راستے سے کنیا کماری سے جڑ جائے گا : جموں میں بولے وزیر اعظم مودی

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو کنیا کماری سے ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک(یو ایس بی آر ایل)پروجیکٹ کے نو تعمیر شدہ 48.1 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔ یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک ساتھ کئی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جب کہ ماضی میں یہ کام باقی ہندوستان میں ہوتے تھے ، لیکن اس کے فوائد یا تو جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ملتے تھے یا  بہت  دیر سے دستیاب کرایا جاتا تھا ۔ 
 مودی نے کہا، ''آج ملک بھر میں نئے ہوائی اڈے بن رہے ہیں۔ جموں و کشمیر بھی پیچھے نہیں ہے۔ آج جموں ہوائی اڈے کی توسیع کا کام شروع ہو گیا ہے۔ بارہمولہ اور سنگلدان کے درمیان (48.1 کلومیٹر) کھنڈ کے شروع ہونے سے کشمیر کو کنیا کماری سے ریل کے ذریعے جوڑنے کا خواب بھی آج آگے بڑھ گیا ہے۔
وہ دن دور نہیں جب لوگ کشمیر سے ٹرین لے کر پورے ملک کا سفر کرسکیں گے: مودی 
وزیر اعظم مودی نے کہا، وہ دن دور نہیں جب لوگ کشمیر سے ٹرین لے کر پورے ملک کا سفر کر سکیں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے آرٹیکل 370 کے بارے میں آنے والی فلم کا بھی ذکر کیا۔ مودی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ شاید آرٹیکل 370 پر ایک فلم اس ہفتے ریلیز ہونے والی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کی 'جئے جئے کار ' پورے ملک میں سنی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ فلم کس بارے میں ہے لیکن کل میں نے ٹی وی پر سنا کہ آرٹیکل 370 پر فلم آنے والی ہے۔ اچھا، یہ لوگوں کو صحیح معلومات دینے میں کارآمد ثابت ہوگی ۔ ' فلم ''آرٹیکل 370'' کو آدتیہ دھر نے پروڈیوس کیا ہے۔ دھر "اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک" کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں، جس کے لیے انہیں بہترین ہدایت کار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔
 



Comments


Scroll to Top