National News

راجستھان کے مدرسے میں مسلموں نے لگائے ''باپو'' کے نعرے، یہ تھی وجہ

راجستھان کے مدرسے میں مسلموں نے لگائے ''باپو'' کے نعرے، یہ تھی وجہ

راجستھان کے پوکھرن واقع دارالعلوم اسلامیہ مدرسے میں اچانک ' باپو'کے نعرے لگنے لگے۔ارد گرد کے دکاندار اپنا کام کاج چھوڑ کر مدرسے میں پہنچ گئے۔راہگیر بھی کچھ دیر کے لئے وہیں ٹھہر گئے۔مدرسے کے اندر سے نعروں کی تیز آوازیں آ رہی تھی۔وہاں بی ایس ایف بھی موجود تھی۔مسلم کمیونٹی کے لوگ نعرے لگا رہے تھے۔دوسرے لوگ بھی ان کے نعروں میں اپنی آواز ملانے لگے۔دیکھتے دیکھتے پوکھرن کی ہر گلی میں وہ نعرے گونجنے لگے۔مدرسے میں نعرے لگ رہے تھے ''جب تک سورج چاند رہے گا،  باپو  تیرا نام رہے گا''، باپو امر رہے۔ہمارے ملک کے بھائی چارے کو کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ہم پاکستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کی طرف بری نظر سے نہ دیکھے۔
دراصل اس مدرسے میں گذشتہ ہفتے بی ایس ایف کی سائیکل ریلی پہنچی تھی۔مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے تمام نیم فوجی دستے عدم تشدد، صفائی اور نشہ مکتی کا پیغام دینے کے لئے سائیکل ریلی نکال رہے ہیں۔بی ایس ایف کی یہ ریلی سات ستمبر کو گجرات سے روانہ ہو کر دو اکتوبر کو دہلی پہنچے گی۔

PunjabKesari
درمیان میں جب یہ ریلی پوکھرن کے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم میں پہنچی، تو سارا شہر نعروں سے گونج اٹھا۔بتا دیں کہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کا قیام 1917 میںہوا تھا ۔اس کے قیام کا مقصد مسلم سماج کے بچوں کو تعلیم دینا تھا ۔گومٹ رہائشی نے اپنی ذاتی ملکیت بیچ کر اس مدرسے کو تعمیر کرایا تھا۔مدرسے میں مسلم کمیونٹی نے گرم جوشی کے ساتھ سائیکل ریلی کا خیر مقدم کیا۔وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوںاور انتظامیہ کے لوگوں نے باپو کی حمایت میں نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔جیسے ہی بی ایس ایف کا سائیکل دستہ مدرسے کے باہر پہنچا، تو وہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلم طبقے موجودتھے ۔انہوں نے بی ایس ایف کے ہر جوان اور افسر کا خیر مقدم کیا۔
اس کے بعد جب سب لوگ مدرسے میں داخل ہونے لگے تو مسلم کمیونٹی نے زور زور سے نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔ محمد عمر باڑمیر، قاری  عبدالکریم، محمد گلاملا، محمد ایوب اجمیر، مفتی جمال الدین، دین محمد پوکھرن ، اسماعیل دین اور محمد اسد پوکھرن نے کہاکہ' باپو انسانیت کی علامت تھے۔ان کے کاموں کو کسی ایک ملک کی حد میں نہیںرکھا جاسکتا۔مہاتما گاندھی نے تمام بنی نوع انسان کی تخلیق نو کا کام کیا تھا اور وہ زندگی بھر تمام کمیونٹیز کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنتا بھی زور لگا لے، لیکن وہ بھارت کے اتحاد اور سالمیت کو نہیں توڑ سکتا۔
 



Comments


Scroll to Top