National News

پلوامہ حملے کی پہلی برسی: شہیدوں کی یاد میں بنے یادگار کا آج ہوگا افتتاح

پلوامہ حملے کی پہلی برسی: شہیدوں کی یاد میں بنے یادگار کا آج ہوگا افتتاح

سری نگر: گزشتہ سال فروری میں ہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے 40 سی آرپی ایف اہلکاروں کی یاد میں بنائے گئے یادگار کا لیتھ پورہ کیمپ میں جمعے کو افتتاح کیا جائے گا۔ سی آر پی ایف کے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے جمعرات کو یادگار جگہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا، یہ ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت دینے کا طریقہ ہے جنہوں نے حملے میں اپنی جان گنوائی۔ یادگار میں ان شہید جوانوں کے ناموں کے ساتھ ہی ان کی تصویریں بھی ہوں گی۔

PunjabKesari
حسن نے کہا ، "یہ یقینی طور پر بدقسمتی سے ایک افسوس ناک واقعہ تھا اور ہم نے اس سے سیکھ لی ہے۔ ہم اپنی آمدورفت کے دوران ہمیشہ الرٹ رہتے تھے لیکن اب احتیاط اور برھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40  جوانوں کی قربانی نے ملک کے دشمنوں کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ہم دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤ نٹر کے دوران زیادہ جوش سے لڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے جوانوں پر حملے کے فوراً بعد ہم جیش محمد کے کمانڈروں کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔

PunjabKesari
انہوں نے حالانکہ ان احتیاط کے بارے میں بتانے سے انکار کیا جو گزشتہ سال 14 فروری کے حملے کے بعد جوانوں کی آمدورفت کے دوران برتی جاتی ہیں لیکن افسران نے کہا کہ اب جوانوں کی آمدورفت اب دیگر سکیورٹی اہلکار اور فوج کے ساتھ کورڈینیشن میں ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top