گورداسپور (ونود): لاہور کی عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ بیٹی سے زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی۔ لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں شاہد جاوید نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی جانب سے کیا گیا جرم افسوسناک اور قابل نفرت تھا اس لیے ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (3) کے تحت مجرم قرار دیا گیا جو کہ زیادتی اور موت کی سزا سنائی گئی۔ جج نے حکم دیا کہ اسے موت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ملزم کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔