Latest News

کورونا ورلڈوائڈاپڈیٹ:وائرس سے اب تک 41920افراد ہلاک اور 852486افراد  متاثر

کورونا ورلڈوائڈاپڈیٹ:وائرس سے اب تک 41920افراد ہلاک اور 852486افراد  متاثر

 بیجنگ /جنیوا/نئی دہلی :دنیا کے سب سے زیادہ (اب تک 185)ممالک میں پھیل چکے کورونا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ قریب 852486 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلا جا رہا ہے اور ملک میں نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1637 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 1637 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81518 افرادکو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3305 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملات 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ کورونا کے سلسلے میں سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور سپین کی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19 )سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کر 12428 پہنچ گئی ہے۔
سپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8464 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 95923 ہو گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top