Latest News

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2  معاملوں کی تصدیق ، کل تعداد3ہوئی

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2  معاملوں کی تصدیق ، کل تعداد3ہوئی

نیشنل ڈیسک:چین کے ووہان شہر سے شروع ہوا جان لیوا کورونا وائرس (covid-19)دنیا بھر میں پھیل رہا ہے ۔ ہندوستان میں بھی اس کے دو اور نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔دارلاحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔اس کے علاوہ ایک نیا معاملہ تیلنگانہ میں بھی سامنے آیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ دہلی میں جس مریض کو کورونا وائرس ہے وہ اٹلی سے لوٹا ہے اور دوسرا تیلنگانہ والا شخص دبئی سے آیا ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد دونوں مریضوں کو الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان پر ڈاکٹر نظر بنائے ہوئے ہیں۔فی الحال دونوں کی حالت مستحکم ہے ۔
بتا دیںکہ اس سے پہلے جاپان سے 'ڈائمنڈ پرنسز'کروز نے بھارت کے 119شہریوں کوبچایا تھا ۔ان سبھی لوگوں کو ہندوستان لانے کے بعد سیدھے مانیسر سینٹرل لے جایا گیا ہے ،جہاںانہیں ڈاکٹروںکی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔بتا دیں کہ اس سے پہلے کیرل میں ایک 36سالہ شخصک کی موت ہو گئی ہے ،اس میں کووڈا19کی علامت دیکھنے کو ملی تھی،حالانکہ اس کی ٹیسٹ کی پہلی  رپورٹ نیگیٹو آئی تھی ۔
الاپجھا کے نیشنل انسٹی چیوٹ آف وائرولاجی کی پہلی رپورٹ کے مطابق شخص کووڈ ا19سے متاثرنہیں تھا ۔حالانکہ متوفی کی لاش کو ابھی بھی آئیسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے اور ڈاکٹراسے جانچ کر رہے ہیں ۔ متوفی ملیشیا سے لوٹا تھا ۔



Comments


Scroll to Top