Latest News

ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہا کورونا وائرس ،ملک میں متاثرین کی تعداد 60 ہوئی

ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہا کورونا وائرس ،ملک میں متاثرین کی تعداد 60 ہوئی

نیشنل ڈیسک:ملک  میں کورونا وائرس کے 10نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 معاملے میں کیرل کے ہیں تو ایک راجستھان کا اور ایک دہلی کا ۔وہیں کرناٹک میں بھی 4معاملے سامنے آئے ہیں۔ایسے میں اب ہندوستان میں کورونا وائر س کے کل  معاملات 60  ہوگئے ہیں ۔بدھ  کو اس کی جانکاری صحت اور فلاح وبہبود کی وزارت نے دی  ہے۔ 
اس سے پہلے  منگل کو مہاراشٹر  کے پنے میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے تھے ۔پنے میں اب تک 5افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔مہاراشٹر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنے میںگزشتہ دن دو افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ، جب ان کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش کی گئی تو ایک ان کا بچہ ،ایک ڈرائیور اور ایک ساتھی مسافر ، جن کے ساتھ وہ ممبئی سے پنے آئے تھے ، کی جانچ کی  گی تو وہ تینوں بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
کیرل کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کہا کہ ساتویں جماعت تک کی جماعتیں اور امتحانات 31مارچ تک معطل رہیں گے۔جماعت 8,9 اور 10کے امتحانات طے پروگرام کے مطابق منعقد کئے جائیں  گے۔31مارچ تک سبھی ٹیوشن کلاسیں ، آنگن واڑی  اورمدرسے بندرہیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top