تہران :ایران میں کورونا وائرس کی وجہ مزید 75 لوگوں کی موت ہونے سے اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 429 ہو گئی ہے اور10,000 سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ایران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔ملک میں گزشتہ ماہ اس بیماری سے پہلی موت کے اعلان کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں یہ کسی ایک دن میں ہوئیں سب سے زیادہ موتیں ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور نے ٹیلی ویژن پر نشر پریس کانفرنس میں کہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1075 لوگ کووڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر10,075ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں داخل 75 لوگوں کی موت ہو گئی اور کل 429 متاثرہ لوگوں کو ہم گنوا چکے ہیں۔

چین کے بعد ایران میں اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی برپا کی ہے۔ ایران نے 19 فروری کو شیعہ شہر کوما میں پہلی موت کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس سے متاثر ایران نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اس وبا سے نمٹنے میں مدد کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض مانگا ہے، ایران نے 1962 کے بعد اب تک آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیا ہے۔