انٹر نیشنل ڈیسک : اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعداد وشمار 197 سے بڑھ کر 200 ہو گیا ہے ۔افسران نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر اٹلی میں 49 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔اسی کے ساتھ وہاں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 4600 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ موتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ چین میں اب تک وائرس کی زد میں آکر 3000 سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔عالمی صحت ادارے کے مطابق کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 101,000 زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
فرانس اور سپین میں بحران
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے فرانس اور سپن میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔فران سکی وزارت صحت نے ہفتے کو مزید لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی ۔ اس کے ساتھ فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گلی ہے ۔فرانس حکومت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 716 ہو گئی ہے ، ایک دن پہلے یہ تعداد 603 تھی ۔
سپین میں بھی ہفتے کو دو لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ وہاں اب تک کورونا کی وجہ سے 10 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسیز جہاز کے ایک مسافر کی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مو ت ہوگئی ، انہیں نگرانی میں رکھا تھا ۔