National News

کورونا :ملک میں بیمارمریضوں کی تعداد بڑھ کر 2600سے تجاوز ،73کی موت اور 192صحت مند قرار

کورونا :ملک میں بیمارمریضوں کی تعداد بڑھ کر 2600سے تجاوز ،73کی موت اور 192صحت مند قرار

نیشنل ڈیسک:ملک میںکورونا وائرس (کووڈ19)کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 2600کے پار چلی گئی  ہے اور اس  سے اب تک 73 افراد کی  جان جا چکی ہے۔ دہلی  کے نظام الدین واقع مرکز میں تبلیغی جماعت میںشامل لوگوںکے بڑی تعداد میں کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثر پائے جانے کی وجہ سے ملک میں اس  کے متاثرین کی تعداد  گزشتہ تین دن میں کافی تیزی سے بڑھی ہے اور جمعہ کو متاثرین کی تعداد 2639تک پہنچ گئی اور اس کی زد میںآکر اب تک 73لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 192لوگ ٹھیک ہو گئے ہیں۔
نظام الدین واقع مرکزمیں تبلیغی جماعت میںشامل لوگوں کے 108متاثرین کے معاملے صرف دہلی میں سامنے آنے سے اس وبا سے متاثرین  کا اعداد وشمار 293 تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میںملک میں235نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کسی تشویش سے کم نہیں ہیں۔ اکیلے مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد 400کے پار پہنچ گئی  ہے۔
اسی درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا  کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امکانی جگہوں کا جنگی سطح پر پتہ لگانے اور انفیکشن کے پھیلائو پر کنٹرول لگانے کی درخواست کرتے ہوئے گورووار کو سبھی صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بتا یاکہ وہ سبھی ضروری احتیاط برتیںکیونکہ کچھ ممالک میںوائرس دوبارہ  گھس رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top