Latest News

کورونا: سارک ممالک سے وزیر اعظم کا خطاب- ہمیں مل کر لڑنا ہوگا، ایمر جنسی فنڈ میں 1 کروڑ ڈالر دے گا ہ

کورونا: سارک ممالک سے وزیر اعظم کا خطاب- ہمیں مل کر لڑنا ہوگا، ایمر جنسی فنڈ میں 1 کروڑ ڈالر دے گا ہ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سارک ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں سے کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کو لے کر بات چیت کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کو لے کر نہیں گھبرانے کی اپیل کی۔ اس دوران وزیر اعظم  مودی نے کووڈ-  19 ایمر جنسی  فنڈ بنانے کا مشورہ دیا اور ہندوستان کی طرف سے اس کے لئے 1 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔  ہندوستان کی  جانب سے  کئے گئے  اقدامات کی بھی  جانکاری دی۔ سارک رہنماؤں نے  وزیر اعظم مودی کو اس اقدام کے لئے  شکریہ کہا اور ساتھ مل کر اس چیلنج سے نمٹنے پر ہامی بھری۔

PunjabKesari
ادھر، سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے نے  کورونا وائرس سے منسلک مسائل کے حل کے لئے سارک وزارتی گروپ کی تشکیل دینے  کی تجویز پیش کی۔ کورونا وائرس کی وجہ اب تک دنیا بھر میں 5000 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت میں مودی کے علاوہ سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے،مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صولح ، نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما  اولی، بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاکستان کے وزیر اعظم کی صحت معاملات میں معاون خصوصی ظفر مرزا شامل ہوئے۔ ابتدائی خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، 'سارک علاقے میں  کورونا وائرس سے انفیکشن کے تقریباً 150 کیس آئے ہیں، لیکن ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے سارک ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ ہم نے کورونا  وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر وسط جنوری ہی ہندوستان میں داخل ہونے والے لوگوں کی جانچ کا کام شروع کیا تھا اور آہستہ آہستہ سفر پر پابندی بڑھا دی ۔وزیر اعظم مودی نے کووڈ-  19 پر کہا، 'ایک ایک کر کے کئے گئے ہمارے اقدامات سے افرا تفری سے بچنے میں مدد ملی، حساس گروپوں تک پہنچنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ۔
 انہوں نے کہا کہ ہندوستان  نے بیرون ملک اپنے لوگوں کی آواز پر  فوری رد عمل دیا   اور مختلف ممالک سے قریب 1400 لوگوں کو باہر نکالا۔ مودی نے کہا کہ  ہندوستان  نے کورونا  وائرس متاثر ممالک سے اپنے پڑوسی ممالک کے کچھ شہریوں کو بھی باہر نکالنے میں مدد کی۔

PunjabKesari
مودی نے جمعہ کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ سارک ملک مثال پیش کریں۔ادھر، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے معاملات پر معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ  کورونا  وائرس پھیلنے کے پیش نظر پیدا صورت حال سے نمٹنے کے لئے کوئی بھی ملک منہ نہیں موڑ سکتا ہے۔
سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے نے کہا کہ سارک رہنماؤں کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا مسائل کا سامنا کرنے کے مقصد سے ہماری معیشتوں کے لئے ایک میکانزم بنانا چاہئے۔راج پکشے نے کہا کہ ' کورونا وائرس سے منسلک مسائل کے حل کے لئے میں سارک وزارتی گروپ کی تشکیل دینے کی تجویز  پیش کرتا ہوں۔ 
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ سارک ممالک کووڈ - 19 سے منسلک خاص مسائل پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کر سکتے ہیں۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے  کورونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ٹیلی-میڈیسن کا ایک مشترکہ نیٹ ورک بنانے کی تجویز دی۔

PunjabKesari
مالدیپ کے صدر ابراہیم صولح نے کووڈ-  19 کے خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اس حالات سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔ مالدیپ کے صدر ابراہیم صولح نے کووڈ-  19 کی چیلنج سے نمٹنے کے واسطے علاقائی پہل کرنے کے لئے  وزیر اعظم  نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما  اولی نے  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کے درمیان اجتماعی کوشش کی ضرورت بتائی۔
 



Comments


Scroll to Top