Latest News

افغانستان میں طالبان کے ارکان کو لے جانے والی منی بس پر حملہ، 2 ہلاک اور 20 سے زائد زخمی

افغانستان میں طالبان کے ارکان کو لے جانے والی منی بس پر حملہ، 2 ہلاک اور 20 سے زائد زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے ارکان کو لے جانے والی منی بس پر حملے کی خبر ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق، ہرات شہر کے مرکز میں نامعلوم افراد نے طالبان 207 الفاروق کور کے ارکان کو لے جانے والی منی بس پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں دو فوجی مارے گئے۔ جبکہ 20 سے زائد فوجی اور شہری زخمی ہوئے ہیں۔
طلوع نیوز نے پشتو میں ٹویٹ کیا نامعلوم مسلح افراد نے مغربی صوبہ ہرات میں الفاروق کور کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاکتوں کی وضاحت نہیں کی۔زخمیوں کو ہرات سینٹرل ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ 2 جولائی کو افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نامعلوم افراد نے ایک مذہبی سکول پر دستی بم پھینکے جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ دارالحکومت کابل میں مذہبی اسکالرز اور عمائدین کے تین روزہ اجتماع کے درمیان ہوا، جو ہفتے کو اختتام پذیر ہوگا۔ 
جب سے طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا ہے، دھماکوں اور حملوں میں شہریوں کا مسلسل قتل، مساجد اور مندروں کو تباہ کرنا، خواتین پر حملے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینا معمول بن گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا  کرنا پڑھ رہاہے، جہاں نصف سے زیادہ آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔ آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top