Latest News

کانگرس نیتا کا متنازعہ بیان، وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو بتایا درانداز

کانگرس نیتا کا متنازعہ بیان، وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو بتایا درانداز

نیشنل ڈیسک: کانگرس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا تنازعات سے پرانا ناطہ ہے۔اپنے بیانات کو لے کر وہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔اب ایک بار پھر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔انہوں نے پی ایم مودی اور امت شاہ کو گھس پیٹھیا( درانداز) بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خود گجرات سے دہلی آکر آباد  ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
رنجن چودھری نے الزام لگایا کہ بی جے پی مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالنا  چاہتی ہے۔وہیں اس سے پہلے بھی کانگرس لیڈر  وزیر اعظم کو لے کر متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔انہوں نے مرکزی وزیر پرتاپ سارنگی کی جانب سے وزیراعظم  مودی کے موازنہ سوامی وویکانند سے کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا  کہ   سارنگی نے مودی کی تعریف میں  حد سے تجاوز کر دیا ۔چودھری نے کہا کہ' کہاںماں گنگا  اور کہاں گندی نالی'۔

PunjabKesari
رنجن چودھری کے اس بیان کی جم کر تنقید ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بیان سے وزیر اعظم مودی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top